انور مقصود

انور مقصود کا تھیٹر ”ساڑھے 14 اگست ”یوم آزادی کے موقع پر پیش کیا جائیگا

لاہور(عکس آن لائن)نامور رائٹر ،مزاح نگار انور مقصود کے لکھے گئے تھیٹر ”ساڑھے چودہ اگست ”کو یوم آزادی کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔کاپی کیٹ پروڈکشن نے انسٹاگرام پر ساڑھے چودہ اگست کا ٹیزر جاری کرتے ہوئے اس تھیٹر کو جشن آزادی کے دن سے کراچی کے آرٹس کونسل میں پیش کرنے کی تصدیق کردی ہے ۔ٹیزر میں ایک فوٹوگرافر کو مہاتما گاندھی اور قائد اعظم محمد علی جناح کی ایک ساتھ تصویر لینے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔انور مقصود نے رواں برس فروری میں اعلان کیا تھا کہ وہ تھیٹر ”ساڑھے چودہ اگست ”بنانے جارہے ہیں اس موقع پر انہوں نے کہا تھا کہ 2011 میں ہم نے پونے چودہ اگست کیا، لوگوں نے کہا کہ چودہ اگست کیوں نہیں، میں نے کہا کہ جس دن چودہ اگست ہوگی تب اعلان کر دیں گے۔

3 سال بعد سوا چودہ اگست لکھا یہ اسی سلسلے کی آخری کڑی ”ساڑھے چودہ اگست ”ہے۔تھیٹر پلے کی کہانی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے انور مقصود نے کہا کہ اس کھیل میں ایک شخص نے قائداعظم اور گاندھی پر مقدمہ دائر کیا ہے کہ تقسیم کے بجائے اگر یہ ایک ہی ریاست رہتی تو کتنا اچھا ہوتا

اپنا تبصرہ بھیجیں