انضمام الحق

انضمام الحق کا پی ایس ایل میچز میں باؤنڈریز بڑی کرنے کا مطالبہ

لاہور(عکس آن لائن ) پشاور زلمی کے مینٹور انضمام الحق نے پی ایس ایل میچز میں باؤنڈری بڑی کرنے کا مطالبہ کردیا۔قذافی اسٹیڈیم گراونڈ میں ٹیم کی پریکٹس کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہا کہ فاسٹ آوٹ فیلڈ اچھی چیز ہے اس سے رنز تیزی سے بنتے ہیں البتہ چھوٹی باؤنڈری ہوگی تو انٹرنیشنل کرکٹ میں بیٹرز کو مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے جس کا نقصان پاکستانی ٹیم کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بڑی باؤنڈریز میں بیٹنگ کریں گے تو اُس کا کھلاڑیوں اور قومی ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ انضمام الحق نے کہا کہ پشاور زلمی فارم میں ہے اور چاروں ٹیمیں محنت کرکے پلے آف میں پہنچی ہیں۔ مجھے امید ہے کہ پشاور زلمی فائنل تک رسائی حاصل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں