ڈی پی اوقصور

انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے،ڈی پی اوقصور

قصور (نمائندہ عکس آن لائن)ڈی پی اوقصور عمران کشور نے کہا کہ انصاف کی فراہمی میں تاخیری حربے ہرگز برداشت نہیں کیے جائیں گے،پولیس افسران خدمت خلق کے جذبے کے تحت مظلوموں کی داد رسی کریں اور انکی دعائیں لیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی ایس پی آفس چونیاں میں کھلی کچہری کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم، ایس ایچ اوز، شہریوں، تاجروں ، صحافیوں اور وکلاءکی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈی پی اوقصور عمران کشور نے کھلی کچہری کے دوران شہریوں کی پولیس کے متعلق شکایات کو سنا اور انکے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کیے،کھلی کچہری کے دوران علاقہ مکینوں کے مفید مشورہ جات بھی حاصل کیے ۔

ڈی پی اوقصور نے کہا کہ شہری، تاجر برادری، وکلاءاور صحافی جرائم کے خاتمہ کیلئے پولیس کا ساتھ دیں، ڈاکوﺅں، مجرمان اشتہاریوں، منشیات فروشوںاور جرائم پیشہ ملزمان کی ضلع میں کوئی جگہ نہیں، پولیس شہریوں کے تعاون سے عوام کی جان و مال کی حفاظت کو ہر صورت یقینی بنائے گی۔

ڈی پی او قصور نے کھلی کچہری کے بعد ڈی ایس پی چونیاں اور ایس ایچ اوز کیساتھ کرائم اور امن وامان کا جائزہ لینے کے حوالے سے میٹنگ کی ، سنگین اور اہم مقدمات کے بارے میں متعلقہ پولیس افسران سے دریافت کیااور مناسب احکامات جاری کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں