لاہور(عکس آن لائن) نامورکامیڈین اداکار افتخار ٹھاکرنے کہا ہے کہ میں جیسے سکرین پر نظر آتا ہوں عام زندگی میںبھی اسی طرح ہوں ،انسان غور کرے تواس کی کوئی اوقات نہیں اس لئے اسے اپنی دولت ،عزت اورطاقت پر اترانا نہیں چاہیے بلکہ ہروقت خداسے رحم مانگناچاہیے ۔ ایک انٹرویو میں افتخار ٹھاکرنے کہا کہ میری یہ خوشی قسمتی ہے کہ میرے ذمے لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا کام ہے اور میں یہ ذمہ داری احسن طریقے سے سر انجام دے رہا ہوں۔ میں بھی انسان ہوں مجھ سے بھی غلطی ہو سکتی ہے لیکن میری حتی الامکان کوشش ہوتی ہے کہ میری وجہ سے کسی کا دل نہ دکھے اور اگر نا دانستہ طور پر ایسا ہو بھی جائے تو میں معذرت کر لیتا ہوں کیونکہ عاجزی کی خصلت میرے رب کوبڑی پسند ہے اور دعا ہے کہ میرا رب مجھے ایسا ہی رکھے ۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- ڈالر مزید مہنگا ہو گیا ، اسٹاک مارکیٹ میں 75 ہزار کی حد برقرار
- لاپتا افراد کی گمشدگی کیس،سندھ ہائیکورٹ نے وزارت دفاع کے ماتحت اداروں سے رپورٹ طلب کر لی
- ترقی کے سفر میں ماحول کو آلودگی سے بچانا ہوگا، مصدق ملک
- سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی روف حسن پر حملے کا مقدمہ درج
- پرویز الٰہی کی غیر قانونی بھرتی کیس میں ضمانت، تحریری فیصلہ جاری