افتخار ٹھاکر

انسان کسی بھی شعبے میں محنت کرے ،یہ ہو نہیں سکتا میرا ر ب اس کا صلہ نہ دے ‘ افتخار ٹھاکر

لاہور( عکس آن لائن) نامور کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ شوبز کی دنیا میں مقام حاصل کرنے کے بعد

جب اپنے ماضی کو دیکھتا ہوں تو رب کے حضور سر بسجود ہو جاتا ہوں ،

میں دعوے سے کہتا ہوں انسان کسی بھی شعبے میں مسلسل محنت کرے اور یہ ہو نہیں سکتا کہ میرا ر ب اسے اس کا صلہ نہ دے ۔

ایک انٹر ویو میں افتخار ٹھاکر نے کہا کہ انسان کا رز ق کہاں سے آئے گا اسے کا علم نہیں ہوتا ،

ہماری یہ کوشش ہونی چاہیے کہ نیک نیتی سے محنت کریں خود بخود راستے بنتے جاتے ہیں،

اور بالآخر انسان اپنی منزل تک پہنچ جاتا ہے ۔

افتخار ٹھاکر نے کہا کہ شوبز کو بطور کیرئیر اپنانے سے پہلے بہت سے کام کئے لیکن اس میں نیک نیتی اور محنت شامل تھی ،

ہمیشہ یہ کوشش کی ہے کہ میری وجہ سے کسی کا دل نہ دکھے اور کسی کا نقصان نہ ہو .

اور اس کا صلہ مجھے کامیابیوں کی صورت میں ملا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ہر شخص سے یہی کہوں گا ،

کہ اگر اپنے رب کے حضور دعائوں کی قبولیت چاہتے تو عجز و انکساری کو اپنائو اور کبھی بھی تکبر نہ کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں