انسانی حقوق ڈویژن

انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 12 کروڑ 70 لاکھ روپے جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں انسانی حقوق ڈویژن کے لئے مجموعی طورپر اب تک 12 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں،

حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 19 کروڑ 85 لاکھ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے ایکشن پلان کے لئے 2 کروڑ 80 لاکھ، وزارت انسانی حقوق میں ادارہ جاتی اصلاحات کے لئے 2 کروڑ 91 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں