عامر جمال

اندازہ تھا آسٹریلوی بولرز باؤنسرز کریں گے، عامر جمال

سڈنی(عکس آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر عامر جمال نے کہا ہے کہ اندازہ تھا کہ آسٹریلوی بولرز باؤنسرز کریں گے، ٹیل اینڈر بیٹر کو ہمیشہ وہ باؤنسر کر کے آؤٹ کرتے ہیں۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر جمال نے کہا کہ طے کر کے گیا تھا جو مرضی کرلیں بولرز کی باؤنسرز کا مقابلہ کروں گا، جذبات بہت زیادہ تھے جس کو کنٹرول رکھا۔عامر جمال نے کہا کہ جب ڈیبیو ٹیسٹ کھیلا اس وقت کہا تھا جو رنز بھی بناؤں پاکستان ٹیم کے کام آئے، خوشی ہے میری بیٹنگ سے پاکستان ٹیم مشکل سے نکلی۔

انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والوں کو خاموش کرانے کا بہترین طریقہ اپنی کارکردگی کو دکھانا ہوتا ہے، ہمیشہ سخت محنت پر یقین رکھتا ہوں، ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ سے بیٹنگ پریکٹس کا پوچھتا ہوں تو ہمیشہ اجازت دیتے ہیں۔عامر جمال نے کہا کہ بیٹنگ سے پہلے 45 منٹ شاہد اسلم سے بات کی جو بہت کام آئی، نصف سنچری کے بعد شاہد اسلم کی طرف اشارہ کیا تھا، بابر اعظم اچھا کھیل رہے ہیں بدقسمتی سے ان کے آؤٹ پر امپائر کال نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ میر حمزہ کے ساتھ کوشش تھی کہ وہ اسٹرائیک پر کم آئیں، کرکٹ میرا جذبہ ہے اور یہ جب پروفیشن بن جاتا ہے تو انجوائے کیا جاتا ہے، بڑی محنت کر کے یہاں تک آیا ہوں، کبھی ہمت نہیں ہاری۔واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عامر جمال نے 97 گیندیں کھیل کر 82 رنز بنائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں