وفاقی وزیر مذہبی امور

انتہا پسندوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ، وفاقی وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (عکس آن لائن ) وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے کہا ہے کہ حکومت ملک کی نوجوان نسل کے لئے مثبت سرگرمیوں کی بھرپور حمایت کررہی ہے انتہا پسندوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ جمعرات کو او آئی سی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مذہبی امور نے کہا کہ ایسی تقاریب کا اہتمام ملک بھر سمیت دنیا میں انتہا پسندی کا خاتمہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے، پاکستان دہشتگردی اور انتہا پسندی کے انتہائی مشکل حالات سے گزرا ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اب حالات بہتر ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب پاکستان میں انتہا پسندوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے ملک کی نوجوان نسل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے او آئی سی یوتھ ونگ کے زیر اہتمام سیمینار کے شرکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نوجوان نسل ایسی تقاریب کا اہتمام کرکے ملک بھر سمیت دنیا بھر میں انتہا پسندی کے خاتمے کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں