ٹماٹر 'پیاز

انتظامیہ سبزیوں بالخصوص ٹماٹر ‘پیاز اور آلو کے نرخوں کو منڈی کی اقدار کے مطابق بنائے’پنجاب حکومت

سرگودہاعکس آن لائن)حکومت پنجاب کے نوٹس لینے پر سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع میں انتظامیہ کو حکم دیا گیا ہے کہ سبزیوں بالخصوص ٹماٹر ‘پیاز اور آلو کے نرخوں کو منڈی کی اقدار کے مطابق بنائیں اور منافع خوروں کااحتساب کیا جائے جس کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی کارکردگی کو مزید بہتر بنا کر پرائس چیکنگ کو سخت بنایا جائے تاکہ عوام کو اشیائے خوردونوش اور مصالحہ جات مناسب قیمتوں پر دستیاب کو یقینی بنایا جا سکے۔

زرائع کے مطابق کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں چاروں اضلاع سرگودھا،خوشاب،میانوالی اور بھکر کے انتظامی افسران کو ہدایت کی گئی کہ عوام کو معیاری اور سستی اشیائ خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے سبزی وفروٹ منڈیوں میں مانیٹرنگ کے نظام کو سخت بنایا جائے ۔اور مارکیٹ کمیٹی افسران کو سبزیوں او رفروٹ کی نیلامی کی نگرانی کا پابند بنایا جائے۔اس سلسلہ میں افسران پر زور دیا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کو ہدایت کی جائے کہ وہ مارکیٹوں میں حکومت کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں ۔

نرخ نامے آویزاں کروائے جائیں اورخلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔انہیں ہدایت کی گئی کہ مارکیٹوں میں انسداد کرونا احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں