جمشید اقبال چیمہ

انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دوہرا معیار مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے ‘جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنرل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ انتخابی نتائج کو تسلیم کرنے کے حوالے سے دوہرا معیار مسلم لیگ (ن) کا پرانا وطیرہ ہے ،جہاں نتائج حق میں آئیں وہاں تو شفافیت ہے لیکن جہاں انہیں شکست ہو وہاں میں نہ مانوں کی رٹ لگا دی جاتی ہے ، انتخابی نظام میں موجود سقم دور کرنے کے لئے انتخابی اصلاحات ناگزیر ہیں اور پی ٹی آئی نے ہمیشہ اس کے لئے آواز بلند کی ہے ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تاریخ کی پہلی حکومت ہے جس نے ضمنی انتخابات میں کسی طرح کی مداخلت نہیں کی جبکہ ماضی کے کردار اور قصے سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسکہ میںدو افراد کا قتل انتہائی افسوسناک ہے اوراس کے حقائق جلد قوم کے سامنے آ جائیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کے لوگ پریس کانفرنسیں کر کے عوام کی آنکھوںمیں دھول نہیں جھونک سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں بد نظمی اور حالات خراب کرنے کی پیشگی منصوبہ بندی کی گئی اوراس کے لئے ماضی کا بھرپور تجربہ رکھنے والے رانا ثنااللہ کو ذمہ داریاںسونپی گئیں اور وہ کئی روز تک ڈسکہ میں مورچہ زن رہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بھی کچھ تحفظات ہیں اور انہیںمتعلقہ پلیٹ فارم پر سامنے لایا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں