ٹرمپ

انتخابی شکست کے خلاف ٹرمپ کے حامیوں کا سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج

واشنگٹن(عکس آن لائن)صدر ٹرمپ کی انتخابی ناکامی کو ووٹوں کی چوری اور دھاندلی کا نتیجہ قرار دینے وا الے ان کے حامیوں نے امریکی سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کے حامی روجر اسٹون سے جڑے اسٹاپ دی اسٹیل (چوری بند کرو)کے تحت ہونے والی ریلیوں میں مظاہرین نے احتجاجی نعرے لگائے اور چرچ گروپس نے دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا۔واشنگٹن میں سپریم کورٹ سمیت مختلف مقامات کے ساتھ ساتھ ریاست جارجیا، پنسلوینیا، مشیگن ، وسکونسن، نواڈا اور ایری زونا کے دارالحکومتوں میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ یہ وہ تمام ریاستیں ہیں جہاں ٹرمپ اور ان کے حامیوں نے ووٹوں کی گنتی پر اعتراضات اٹھائے تھے۔سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے احتجاج میں امریکا کے سابق آرمی جنرل مائیک فلین نے کہا کہ گزشتہ روز فیصلہ جو بھی تھا لیکن سب کا اوپر کا سانس اوپر اور نیچے کا نیچے رہ گیا تھا۔ فلین کا کہنا تھا کہ ہر شہری اپنی اپنی سطح پر ان انتخابی نتائج کے خلاف قانونی آواز اٹھائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں