انار کی کاشت

انار کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری

قصور (عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ چونکہ موجودہ موسم میں انار کے پودوں پر انارکی تتلی‘ سکیلز‘سفیدمکھی ‘پھل کی مکھی اور دیگرضرررساں کیڑوں کے حملے کاخدشہ رہتاہے لہذاکاشتکار اور باغبان ضرررساں کیڑوں پر خصوصی نظررکھیں اور کسی بھی قسم کے حملہ کی علامات ظاہرہوتے ہی فوری طورپر تدار کی وحفاظتی اقدامات کو یقینی بنایاجائے۔

انہوں نے بتایا کہ سکیلز اور سفیدمکھی پتوں سے رس چوس کر فصل کو کمزور کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے جسم سے فاسد مادے خارج کرتی ہے جس سے سیاہ الی اگ آتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں