اعجاز چوہدری

امید ہے پرویز الہی وعدے کے مطابق اسمبلی تحلیل کردیں گے، اعجاز چوہدری

لاہور(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ انہیں چوہدری پرویز الہی سے امید ہے کہ وہ عمران خان سے وعدے کے مطابق اسمبلی تحلیل کردیں گے، لاہور میں سندس فاﺅنڈیشن کے دورے پرنجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ بلاوجہ خدشات نہیں پالنے چائیں ، دس پندرہ روز میں اسمبلیاں تحلیل ہوجانی چاہیے،

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک کی 73فیصد عوام فوری انتخابات کے حق میں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ صدر علوی اور اسحاق ڈار میں مفاہمت ہوتی ہے تو اچھی بات ہے لیکن فوری انتخابات سے کم پر بات نہیں ہوگی، اعجاز چوہدری نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کے بارے میں اتنی جلدی رائے قائم نہیں ہو سکتی تاہم اچھی توقعات رکھتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں