الیکشن کمیشن

امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیخلاف اپیلوں کی سماعت کامرحلہ کل مکمل ہو گا، الیکشن کمیشن

اسلام آباد(عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ عام انتخابات 2024کیلئے ایپلٹ ٹربیونلز کی جانب سے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلوں کی سماعت کامرحلہ بدھ کو مکمل ہو جائے گا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست جمعرات کو شائع کی جائے گی،امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی 12جنوری کو واپس لئے جا سکیں گے جبکہ اسی روز امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی،امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 13جنوری کو ہو گی جبکہ پولنگ 8فروری کوہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں