فرخ حبیب

امپورٹڈ حکومت کی توجہ صرف این آر او پر ہے، فرخ حبیب

اسلام آ باد (نماندہ عکس) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی توجہ صرف این آر او پر ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے لکھا کہ ڈالر کی ڈبل سنچری، آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے بعد کھانے پکانے والے تیل اور گھی کی رسد کا بحران پیدا ہوگیا ہے۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں فرخ حبیب نے کہا پاکستان میں خوردنی تیل کا 20روز کا اسٹاک باقی ہے اور انڈونیشیا سے ایکسپورٹ پر پابندی کے باعث گھی فی کلو 500روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ امپورٹڈ حکومت کی توجہ صرف این آر او پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں