خرم شیرزمان

امپورٹڈحکومت کے سہولتکار بلدیاتی الیکشن کیلئے پیسہ جمع کررہے ہیں، خرم شیرزمان

کراچی (نمائندہ عکس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے سہولتکار بلدیاتی الیکشن کیلئے پیسہ جمع کررہے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں خرم شیر زمان نے کہا کہ سنا ہے آج کل (کے پی ٹی) میں لوٹ مار کا بازار بہت گرم ہے اور بڑی تیزی سے مال سمیٹا جا رہا ہے۔

خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ لگتا ہے امپورٹڈ حکومت کے سہولتکار بلدیاتی الیکشن کے لئے پیسہ جمع کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پی ڈی ایم کی نازک صورتحال پر خرم شیر زمان نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ پر مرغے کی چلانے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ خرم شیر زمان نے کیپشن میں لکھا کہ عدم اعتماد سے پہلے اور بعد میں پی ڈی ایم کی حالت کیا رہی ویڈیو کو آخر تک دیکھیں۔ ویدیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مرغا چلا رہا ہے اور آخر میں چلاتے چلاتے گر گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں