حلیم عادل

امپورٹڈحکومت کے رہتے ہوئے کوئی اچھی خبر نہیں مل سکتی،حلیم عادل شیخ

کراچی(نمائندہ عکس ) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کے رہتے ہوئے کوئی اچھی خبر نہیں مل سکتی۔ اتوار کو ٹویٹر پیغام میں حلیم عادل شیخ کا حکمرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ مہنگائی کم کرنے نہیں آئے بلکہ این آر او لینے آئے ہیں، ترقی کرتے ملک کوتباہ کرنے کی ذمہ دار پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوری شفاف الیکشن نہ ہوئے تو معاشی حالات انتہائی خراب ہو جائیں گے، عمران خان ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں