عمران خان

امپورٹڈحکومت کی پولیس نے آزادی مارچ کے پرامن مظاہرین کےخلاف پربربریت کی‘ عمران خان

اسلام آباد (نمائندہ عکس)سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجرم امپورٹڈ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف بربریت کی مثال قائم کی‘ہمارے مارچ سے ایک رات قبل پنجاب و سندھ میں کارکنان کے گھروں کی حرمت کو پامال کیا ‘اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا‘ امپورٹڈ حکومت نے دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دئیے جو قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مجرم امپورٹڈ حکومت نے ہمارے آزادی مارچ کے شرکا کے خلاف پولیس کی وحشت آزمائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ سے ایک رات قبل پنجاب و سندھ میں تحریک انصاف کارکنان کے گھروں کی حرمت کو پامال کیا اور اہل خانہ کو ہراساں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے، امپورٹڈ حکومت نے دستور اور سپریم کورٹ کے احکامات ہوا میں اڑا دیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں