رمیز راجہ

امپائر اسد روف کی حسِ مزاح کمال تھی، رمیز راجہ

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا ہے کہ امپائر اسد روف کی حسِ مزاح کمال تھی۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں رمیز راجہ اسد روف کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اسد رئوف ناصرف اچھے امپائر تھے بلکہ ان کی حسِ مزاح بھی بہت اچھی تھی۔

رمیز راجہ نے کہا کہ میری تمام ہمدردیاں اسد روف کی فیملی کے ساتھ ہیں۔واضح رہے کہ سابق آئی سی سی امپائر اور فرسٹ کلاس کرکٹر اسد روف لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 66 برس تھی۔اسد رئوف کے خاندانی ذرائع کے مطابق ان کا انتقال حرکتِ قلب بند ہوجانے کے باعث ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں