گورنر سندھ

امن ہماری خواہش تو ضرور ہے مگر کمزوری نہیں ہے، گورنر سندھ

کراچی(عکس آن لائن) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ اپنی آزادی اور اپنے نظریات کا تحفظ صرف وہی قوم کرسکتی ہے جو دوسروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے یومِ تکبیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اپنی آزادی اور اپنے نظریات کا تحفظ وہی قوم کرسکتی ہے جو دوسروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرسکتی ہے، اہل مغرب مسئلہ کشمیر سمیت ہرمسئلے کاحل مذاکرات کے ذریعے نکالنے کے لئے بھارت پر دباو بڑھائے۔

گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ امن ہماری خواہش تو ضرور ہے مگرکمزوری نہیں ہے،پاک افواج اور عوام ایک لازوال رشتے میں بندھی طاقت ہیں جو دشمن کے ہر عزائم کو ناکام بنانے کے لئے کافی ہے،یوم تکبیر اس جذبے کا اظہار ہے کہ ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانے کا عمل لگاتار جاری ہے،اتحاد و یکجہتی کا ثبوت دے کر ہی دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا جاسکتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں