عبدالعلیم خان

امن کےلیے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،عبدالعلیم خان

اسلام آباد(عکس آن لائن)صدر استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی)عبدالعلیم خان نے کہاہے کہ امن کےلیے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر (ایکس)پر اپنے پیغام میں عبدالعلیم خان نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف مختلف علاقوں میں آپریشن کے نتیجے میں 23فوجی جوان جان کی بازی ہار گئے۔ پوری قوم شہید ہونے والے جوانوں کی عزم و ہمت کو سلام پیش کرتی ہے،عبدالعلیم خان نے کہا کہ کہ امن کے لیے پاک فوج کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گیں۔ قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند اور لواحقین کو صبر ِجمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں