جنرل ندیم رضا

امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر کار بند ہے، ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ جمعرات کو پاکستان ایئر فورس اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی 146 ویں پاسنگ آوٹ پریڈ منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شیر دل ٹیم نے فلائی پاسٹ کا زبردست مظاہرہ کیا۔ رسپالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی 146 ویں شاندار پاسنگ وآٹ پریڈ میں چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اصغر خان اکیڈمی رسالپور کی 146 ویں گریجوایشن تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آٹ ہونے والے گریجوایٹس کو بیجز لگائے۔

بہترین پائلٹ چیف آف ایئر اسٹاف کی ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر احسن علی خٹک نے حاصل کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر صبیح الدین اور انجینئرنگ میں چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر محمد ثاقب نے حاصل کی۔ غیر ملکی دوست ممالک کے گریجوایٹس نے بھی عمدہ کارکردگی پر انعامات حاصل کیے۔ اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر کار بند ہے، ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں