وزیراطلاعات

امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے ،وزیراطلاعات

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ ،امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے ،افواج پاکستان کی قیادت اور شہدا کے خلاف بیرون ملک غلیظ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ،پاکستان دشمن ایجنڈے اور اس کے آلہ کاروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ،پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے ،کوئی غدار، سازشی اور فارن ایجنٹ اپنے جھوٹ ، فریب ، دھوکے اور پراپیگنڈے سے ہر مرتبہ اور ہر کسی کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتا ۔

بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ کوئی غدار، سازشی اور فارن ایجنٹ اپنے جھوٹ ، فریب ، دھوکے اور پراپیگنڈے سے ہر مرتبہ اور ہر کسی کو ہر وقت بے وقوف نہیں بنا سکتا ۔ انہوںنے کہاکہ ملٹری ایڈ رکوانا پاکستان دشمن ایجنڈے کا 9 مئی ہے ،امریکی ملٹری ایڈ رکوانے کی سازش 9 مئی سانحے کی کڑی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے معاشی، دفاعی اور قومی مفادات کو نقصان پہنچانا پی ٹی آئی کا مشن ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اربوں روپے کی فارن فنڈنگ اسی مشن کیلئے کی گئی ،اسی فارن فنڈنگ سے ملک کے اندر اور باہر میڈیا مہم چلائی گئی۔

انہوںنے کہاکہ فارن فنڈنگ سے سوشل میڈیا نیٹ ورک بنایا گیا جس کے ذریعے پاکستان کے آئینی و دفاعی اداروں، ان کی قیادت کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ افواج پاکستان کی قیادت اور شہدا کے خلاف بیرون ملک غلیظ پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے ،پاکستان دشمن ایجنڈے اور اس کے آلہ کاروں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی ۔ انہوںنے کہاکہ عوام سیاست اور ملک دشمنی میں فرق پہچان چکے ہیں ،سائیفر اور 9 مئی ایک ہی سازش کے دو مرحلے ہیں ۔

انہوںنے کہاکہ سائیفر کے نام پر امریکہ کے خلاف پراپیگنڈہ اور 9 مئی کے بعد امریکہ سے مدد کی بھیک، عوام سب جانتی ہے ،آئی ایم ایف کے پروگرام کی سخت شرائط اور پھر پی ٹی آئی کی طرف سے خلاف ورزی اسی ایجنڈے کا حصہ تھا تاکہ پاکستان کو اہم قومی مفادات پر جھکنے پر مجبور کیا جا سکے ،اس منظم سازشی ایجنڈے پر عمل درآمد کے لئے ایک کٹھ پتلی کو اقتدار میں مسلط کیاگیا ۔

انہوںنے کہاکہ سی پیک کو روکا، کشمیر کاسودا کیا، دہشت گردوں کو پناہ دی، اب ملٹری ایڈ رکوانے کے مشن پر ہے ،اسی ایجنڈے کے تحت پاکستان کے قریبی، بااعتماد اور ہمیشہ کام آنے والے دوست ممالک کو ناراض کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ بیرونی میڈیا میں جاری نام نہاد انسانی حقوق کی مہم بھی دراصل اسی مذموم ایجنڈے کا تسلسل ہے تاکہ پاکستان کی عالمی امداد رکوائی جائے، فوج کے ادارے کو دباؤ میں لانا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں