میتھیو ملر

امریکی محکمہ خارجہ کی پی ٹی آئی کی ریلی پر حملے کی مذمت، متاثرین سے اظہار ہمدردی

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی ریلی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو بلاخوف اپنا لیڈر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔

پریس بریفنگ دیتے ہوئے امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستانیوں کو بلاخوف اپنا لیڈر منتخب کرنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گزشتہ مہینے دیگر سیاسی جماعتوں پر بھی حملے ہوئے جبکہ الیکشن کمیشن کا عملہ بھی کئی جگہ حملوں کی زد میں رہا ہے۔

میتھیوملر نے کہا کہ پاکستان میں انتخابی عمل کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی تشدد کی مذمت کرتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ پاکستان میں آزادانہ اورشفاف انتخابی عمل دیکھنا چاہتے ہیں۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں