ویکسینیشن

امریکی صدر کی طرف سے ویکسینیشن کرانے کی اپیل

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکا کے یوم آزادی کے موقع پر اپنے ہم وطنوں سے درخواست کی ہے کہ کورونا کے خلاف ویکسین لگوائیں تاکہ کورونا کی وبا پر قابو پایا جا سکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق چار جولائی کی مناسبت سے وائٹ ہائوس میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب کے قریب ایک ہزار شرکا سے خطاب کرتے ہوئے جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ اس وقت ویکسین لگوانا حب الوطنی کا سب سے بڑا مظاہرہ ہے۔ ط

ے شدہ منصوبے کے تحت اتوار تک امریکا میں 70 فیصد بالغ افراد کو کووڈ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک لگ جانا چاہیے تھی تاہم 173 ملین افراد میں سے 67 فیصد کو ہی اب تک کم از کم ایک انجیکشن لگا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں