کلوروکوین

امریکی صدر کی دھمکی،بھارت نے کلوروکوین کی برآمد سے پابندی ہٹا دی

نئی دہلی(عکس آن لائن)بھارت کی وزارتِ خارجہ نے کہاہے کہ اس نے کلوروکوین اور پیراسٹامول سمیت 14 دواؤں کی برآمد پر سے پابندی ہٹاتے ان دواؤں کی مناسب مقدارریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق وزارت کی جانب سے سامنے آنے والے بیان میں کہا گیا کہ بھارت ان دواؤں کو ہمسایہ ممالک کو بھجوانے کے علاوہ ایسے ممالک کو بھی بھجوائے گا جو اس عالمی وبا سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔اس سے قبل امریکی صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ اگر انڈیا نے اس دوا کی کھیپ امریکہ نہ بھیجی تو اسے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں