جوبائیڈن

امریکی صدر کیلئے دورہ آئرلینڈ انتہائی اہمیت اختیار کر گیا

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن ان دنوں آئرلینڈ کے دورے پر ہیں، جہاں جو بائیڈن نے آئرلینڈ کے رہنمائوں سے ملاقات کی ہے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جو بائیڈن نے کہا کہ آئرلینڈ آ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ آ کر مجھے ایسا لگ رہا ہے جسے میں اپنے گھر آ گیا ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن کے آباو اجداد کا تعلق آئرلینڈ سے تھا جو انیسویں صدی میں امریکا ہجرت کر گئے تھے۔امریکی صدر جو بائیڈن اپنے رشتے داروں سے ملاقات بھی کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں