امریکی صدر

امریکی صدر کا حوثیوں کو دہشت گرد قراردینے پرغور، امارات کا خیر مقدم

ابوظبی /واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے یمن کی ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کو دوبارہ دہشت گردوں کی فہرست میں ڈالنا پر غور کا اعلان کیا ہے۔ دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے امریکی صدر کی طرف سے حوثیوں کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق موقف کا خیر مقدم کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے بتایا کہ یمن میں جنگ روکنا مشکل ہو گا کیونکہ ہمیں اسے ختم کرنے کے لیے شراکت داروں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان کی انتظامیہ حوثیوں کو دہشت گردوں کی فہرست میں واپس کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرے گی۔

واشنگٹن میں اماراتی سفارت خانے نے اس معاملے کا خیر مقدم کرتے ہوئے ملیشیا کی جانب سے شہری اہداف پر بیلسٹک اور کروزمیزائل داغنے کی مذمت کی۔اماراتی سفارت خانے نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل پیج پر ایک ٹویٹ میں لکھا کہ مسئلہ واضح ہے۔ حوثی باغی شہری اہداف پر بیلسٹک اورکروزمیزائلوں کے حملے کر رہے ہیں۔ جارحیت کے تسلسل کے ساتھ ساتھ وہ یمن میں امن مساعی کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں