امریکی صدر

امریکی صدر کا ایک ماہ تک 70فیصد شہریوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ میں شہریوں کو کورونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ 4جولائی تک 70فیصد امریکیوں کی ویکسی نیشن کردی جائے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ امریکا کے یوم آزادی تک شہریوں کی ویکسی نیشن کیلئے کوشاں ہیں، یہ موسم گرما آزادی اور مل کرخوشیاں منانے کا موسم ہوگا۔اپنے ایک جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ اب تک ملک کے 52فیصد افراد کی کورونا ویکسی نیشن ہوگئی ہے اس عالمی وبا پر قابو پانے کیلئے اس شرح کو70فیصد تک لانا ہوگا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے ہمیں جنگی حکمت عملی کے تحت کام کرنا ہوگا، ویکسی نیشن پرٹیکس کریڈٹ سمیت دیگرمراعات بھی دی جائیں گی۔

دوسری جانب امریکا کہ حزب اختلاف کی جماعت ری پبلکنز نے ملازمین یا صارفین سے ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ مانگنے پرحکومت کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ اس سلسلے میں تمام ریاستیں یکم مئی تک بالغوں کو ویکسین کے دونوں ٹیکے لگانے کا عمل پورا کرلیں۔ مجھے امید ہے کہ منصوبے پر عمل کیا گیا تو کورونا کیسز میں بڑے اضافے رک جائیں گے تاہم اکا دکا کیسز سامنے آسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں