واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے کار پارکنگ میں سونے پر نیشنل گارڈز سے معذرت کرلی۔برطانوی میڈیا کے مطابق سابق صدر ٹرمپ کے آخری ایام میں کیپیٹل ہل حملے کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کے لیے 25 ہزار نیشنل گارڈز کو سکیورٹی کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔امریکی صدر کی تقریب حلف برداری کے لیے سکیورٹی پر تعینات نیشنل گارڈز کی کیپٹل ہل کی کار پارکنگ میں سوتے ہوئے تصاویر سامنے آئی تھیں جس پر بعض امریکی سیاستدانوں اور کچھ ریاستوں کے گورنرز نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اہلکاروں کو واپس بلانے کا مطالبہ کیا تھا۔اس معاملے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے نیشنل گارڈ بیورو کے سربراہ سے ملاقات کی اور ان سے واقعے پر معذرت کی جب کہ امریکی صدر کی اہلیہ خاتون اول جِل بائیڈن نے بھی کچھ نیشنل گارڈز سے ملاقات کی اور ان کا ذاتی طور پر شکریہ ادا کیا۔جوبائیڈن کی اہلیہ نے نیشنل گارڈز کو وائٹ ہاس کی طرف سے بطور تحفہ بسکٹ بھی پیش کیے۔امریکی صدر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ یہاں آکر مجھے اور میرے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کرنے پر آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہتی تھی۔امریکی سینیٹر ٹِم اسکاٹ نے بھی اپنی ٹوئٹ میں نیشنل گارڈز کی کار پارکنگ ایریا میں لیٹے ہوئے تصاویر پوسٹ کیں اور شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی طرز کی جدید کاری کا تجربہ گلوبل ساؤتھ ممالک کے لیے سیکھنے کے قابل ہے،عالمی سیاستدان
- چینی صدر کا حالیہ دورہ ،دوستی،اتحاد،تعاون اور وسعت کا سفر ہے، چینی وزیر خا رجہ
- چین اقوام متحدہ کے کردار کی مضبوط حمایت کرتا ہے، چینی مندوب
- ایک چین کا اصول بین الاقوامی تعلقات کا بنیادی اصول ہے، چینی وزارت خا رجہ
- پیرو چین کی ترقی کے کامیاب تجربے سے سیکھے گا ،صدر پیرو