جو بائیڈن

امریکی صدارتی انتخابات رائے عامہ کے جائزوں میں جو بائیڈن کو سبقت حاصل

واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکہ کے صدارتی انتخاب میں چار ماہ باقی ہیں۔ بہت سے معروف اور شہرت یافتہ اداروں نے

اب تک جو مختلف سروے کیے ہیں ان میں جو بائیڈن کو اپنے حریف ڈونلڈ ٹرمپ پر سبقت حاصل ہے۔ ان میں قومی سطح کے

سروے اور کانٹے کے متوقع مقابلے والی ریاستوں کے جائزے شامل ہیں۔ پچھلے سال ستمبر میں یہ واضح نہیں تھا کہ جو بائیڈن

ہی ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار ہوں گے۔ اس وقت محض مفروضے پر کیے جانے والے سروے میں بائیڈن کو صدر ٹرمپ کے

مقابلے میں ساڑھے نو فی صد پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔فروری میں صدر ٹرمپ مواخذے کی کارروائی سے بچ نکلے اور

ابھی کرونا وائرس کی وبا نی بھی اتنا زور نہیں پکڑا تھا، اس وقت بھی بائیڈن کو نو پوائنٹس کی برتری حاصل تھی۔

امریکہ کا منفرد الیکٹورل نظام کا انحصار ہر ریاست پر ہوتا ہے، ہر ریاست کے الکٹورز ہوتے ہیں، جن سے الیکٹورل کالج بنتا ہے

اور پھر جو امیدوار 270 الیکٹورل ووٹ حاصل کرتا ہے وہی اگلے 4برسوں کے لیے امریکہ کا صدر بن جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں