امریکی سینٹ

امریکی سینٹ نے ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود دفاعی بل منظور کر لیا

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی سینٹ نے صدر ٹرمپ کی مخالفت کے باوجود دو تہائی سے زائد اکثریت سے دفاعی بل منظور کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ کی جماعت ریپبلکن پارٹی کو سینٹ میں اکثریت حاصل ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق سینٹ کے اکیاسی ارکان نے بل کے حق میں جب کہ تیرہ نے مخالفت میں ووٹ ڈالا۔ امریکی ایوان نمائندگان اس بل کو پہلے ہی منظور کر چکا ہے۔ دونوں ایوانوں سے اس بل کو دو تہائی اکثریت سے منظور کیے جانے کے باعث صدر ٹرمپ اب اس بل کو ویٹو نہیں کر سکیں گے۔ صدر ٹرمپ نے ساڑھے سات سو بلین ڈالر مالیت کے اس دفاعی بل کی مخالفت کرتے ہوئے اسے ویٹو کرنے کا اعلان کر رکھا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں