امریکی خاتون سنتھیا رچی

امریکی خاتون سنتھیا رچی نے یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

اسلام آباد (عکس آن لائن) امریکی خاتون سنتھیا رچی نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو 12 کروڑ روپے ہرجانے کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

سنتھیا ڈی رچی نے ناصر عظیم خان ایڈووکیٹ کے ذریعے لیگل نوٹس سابق وزیراعظم کو بھجوایا۔سنتھیا رچی نے اپنے نوٹس میں لکھا کہ یوسف رضا گیلانی نے ?2011 میں رحمان ملک کے ساتھ مل کر ہراساں کیا، یوسف گیلانی نے ہراساں کیا اور اب جھوٹے الزامات سے ساکھ کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کے ذریعے ہراساں کیا جا رہا ہے۔امریکی خاتون نے کہا کہ مجھے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بدنام کیا گیا، یوسف رضا گیلانی اپنے الزامات پر معافی مانگیں اور 12 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کریں۔سنتھیا رچی نے لیگل نوٹس میں مزید کہا کہ یوسف رضا گیلانی نے 14 روز میں اپنے الزامات پر معافی نا مانگی تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں