ڈیموکریٹک پارٹی

امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی دوسری صدارتی امیدوار کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اظہار تشویش

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکہ میں ڈیموکریٹک پارٹی کی سینٹراور صدارتی امیدوارالزبتھ ویرن نے مقبوضہ کشمیر میں عائد پابندیوں اور مواصلاتی نظام کی معطلی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بھارت پر زوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کا احترام کرے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق الزبتھ ویرن نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ امرےکہ اور بھارت کے درمیان تعلقات کی بنیاد مشترکہ جمہوری اقدار پر ہے اور مجھے مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مسلسل معطلی اور دیگر پابندیوں پر شدید تشویش ہے۔ انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کے حقوق کا احترام کےاجانا چاہیے۔ امریکی سینٹردوسری بااثر امریکی سیاستدان ہیں جنہوں نے کشمیر پر اپنی آواز اٹھائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں