تاریخی امن معاہدہ

امریکہ اور طالبان کے درمیان دو سال کی طویل بات چیت کے بعد تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا

دوحہ (عکس آن لائن) امریکہ اور طالبان کے درمیان دو سال کی طویل بات چیت کے بعد تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا۔افغان مفاہمتی عمل کیلئے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور طالبان رہنماء ملا عبدالغنی برادر نے ہفتہ کو قطر کے دارلحکومت دوحہ میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر دستخط کئے۔

تقریب میں پاکستان، انڈونیشیا، ترکی، ناروے، تاجکستان سمیت سات ملکوں کے وزراء خارجہ ،شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سمیت پچاس ملکوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ معاہدے سے امریکہ کی 19سالہ طویل جنگ کا خاتمہ،افغانستان سے امریکی فوج کی انخلا، انٹرا افغان ڈائیلاگ اور پائیدار امن کیلئے راہ ہموار ہوگی۔امن معاہدے پر طالبان اور امریکہ کے درمیان 18ماہ طویل بات چیت کے بعد دستخط کر دیے گئے۔معاہدے کی تقریب میں شرکت کیلئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو باضابطہ دعوت دی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں