حمایت کا اعادہ

امریکا کی طرف سے سعودی عرب کے دفاع کی حمایت کا اعادہ

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے امریکا کے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ وہ حوثی ملیشیا کے حالیہ ڈرون اور میزائل حملوں کے جواب میں سعودی عرب کو اس کے دفاع میں مدد ومعاونت مہیا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بتایا کہ وزیرخارجہ نے اپنے سعودی ہم منصب سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اوراس موقف کا اعادہ کیا کہ امریکا ایران کے حمایت یافتہ حوثی گروپ کے یمن سے سعودی عرب کے علاقوں کی جانب حالیہ ڈرون اور بیلسٹک میزائلوں سے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

نیڈ پرائس نے بتایا کہ فون کال کے دوران میں دونوں وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن مارٹن گریفیتھس اورامریکی صدرجوبائیڈن کے خصوصی ایلچی ٹم لنڈرکنگ کی یمن میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کوششوں کی حمایت اور تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ بلینکن نے ان سے گفتگو میں سعودی عرب میں جاری سماجی اور اقتصادی اصلاحات کے عمل کو سراہا ہے اور انسانی حقوق پر پیش رفت جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں