امریکی وزیر خارجہ

امریکا سوڈان کے ساتھ تعلقات کو بہ تدریج بہتر بنائے گا،مائیک پومپیو

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے سوڈانی عبوری خود مختار کونسل کے صدر لیفٹیننٹ جنرل عبدالفتاح البرہان سے ٹیلیفون پر گفتگو میں امریکاکے سوڈان کے ساتھ تعلقات کو بہ تدریج بہتر بنانے پر زور دیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق جنرل البرھان نے پومپیو کو بتایا کہ خرطوم بھی امریکا کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

توقع ہے کہ امریکا ماضی میں سوڈان پرعاید کی گئی پابندیاں ختم کرنے میں مزید تاخیر نہیں کرے گا۔دونوں رہ نماﺅں نےٹیلیفون پربات کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی اور عالمی مسائل پربھی بات چیت کی گئی۔مائیک پومپیو نے جنر عبدالفتاح البرھان کو امریکا کے دورے کی بھی دعوت دی تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے اور اعتماد سازی کی فضا قائم کی جاسکے۔ جنرل البرھان نے امریکی دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے امریکی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا اور یقین دلایا کہ وہ جلد ہی امریکا دورہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں