رجب طیب اردوان

امریکا اپنے قیمتی دوست سے محروم ہوسکتا ہے، ترک صدر کا انتباہ

انقرہ(عکس آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکا کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ ان کے ملک کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرے گا تو اپنے قیمتی دوست سے محروم ہوسکتا ہے۔ترک سرکاری ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اردوان امریکی صدر جو بائیڈن کے حالیہ بیان پر کڑی تنقید کی جس میں انہوں نے پہلی جنگِ عظیم میں ترکی کی سلطنتِ عثمانیہ پر آرمینیائی باشندوں کی نسل کشی کا الزام لگایا تھا۔

اردووان نے اس الزام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کیا اور بائیڈن کو خبردار کیا کہ ترکی سے تعلقات مزید خراب کرنے کا نتیجہ ایک قیمتی دوست سے محرومی کی شکل میں نکل سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں