امرود

امرود کے باغبان فروری اور مارچ کے دوران 20سے 25دن کے وقفہ سے پودوں کی آبپاشی کریں،محکمہ زراعت قصور

اقصور (عکس آن لائن):محکمہ زراعت قصور نے باغبانوں کو امرودکے پودوں کی آبپاشی20سے 25دن کے وقفہ سے کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاہے کہ امرود کے باغبان فروری اور مارچ کے دوران 20سے 25دن کے وقفہ سے پودوں کی آبپاشی کریں تاکہ امرودکی بروقت و مناسب بارآوری کا عمل مکمل ہوسکے۔ ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت(توسیع) قصورمحمداکرم طاہرنے اے پی پی کو بتایا کہ امرودپاکستان کا چوتھا اور صوبہ پنجاب کا تیسرا اہم ترین پھل ہے جس کی پیداوار 600 ہزار ٹن سے تجاوزکرگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ قصور، ساہیوال، شیخوپورہ، فیصل آباد، ننکانہ صاحباوکاڑہ کے اضلاع میں امرود کی کاشت وسیع پیمانے پر کی جارہی ہے نیز سندھ میں لاڑکانہ، دادو، شکارپور، حیدرآبادکے اضلاع اورخیبرپختونخواہ میں ہزارہ و مردان کے اضلاع امرودکی کاشت کیلئے انتہائی موزوں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امرودمیں اعلی معیار کا وٹامن سی پایاجاتاہے جوترشادہ پھلوں سے 5گنا زائد تقویت کے باعث فاسفورس،کیلشیمآئرن کے حصول اہم ذریعہ بھی ہے۔\

اپنا تبصرہ بھیجیں