امرود

امرودکے کاشتکاروں کو نئے پودے لگانے کا عمل اپریل کے آخر تک مکمل کرنے کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے امرودکے باغبانوں و کاشتکاروں کو نئے پودے لگانے کا عمل 30اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اورکہاہے کہ باغبان و کاشتکار نئے پودے لگانے کا عمل بروقت مکمل کرلیں ۔

ترجمان محکمہ زراعت نے بتایا کہ امرود ایک ایسا پھل ہے جس کا پودا ہرقسم کی زمین میں لگایا جا سکتا ہے تاہم اچھی پیداوار کے لئے اگر زرخیز میرا زمین دستیاب ہو تو اس کے مزید بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ باغبان امرودکا پودالگانے کے لئے زمین کو اچھی طرح تیار کرلیں اور گوبرکی گلی سڑی کھادکا زیادہ استعمال کریں۔انہوں نے بتایا کہ ویسے تو امرود کی درجنوں اقسام زیر کاشت ہیں تاہم لاڑکانہ صراحی‘ سرخا‘شرق پوری گولہ اور صدابہار اپنے ذائقے‘لذت اورخوبصورتی میں نمایاں مقام رکھتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ امرودجہاں کھانے میں انتہائی لذیذہے وہیں یہ بہت سے جسمانی امراض میں بھی انتہائی موثر ثابت ہواہے۔

انہوں نے بتایا کہ امرو دمیں شامل آئرن اور وٹامن کی وافر مقدار نزلہ و زکام ‘کھانسی ‘وائرل انفیکشن سے نجات دلاتی ہے اسی طرح امرود کا استعمال انسان اور ایگزیما سمیت دیگر جلدی امراض اور کاسمیٹیکس کے استعمال سے پہنچنے والے جلدی نقصان سے بھی بچاتاہے‘ امرودمیں موجود حیاتین ‘ پوٹاشیم جسم کے اندر موجود زہریلے فاسدہ مادوں کو باآسانی خارج کرنے میں مدددیتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں