مکی آرتھر

امام الحق نے کوئی اشتعال انگیز بات نہیں کی، مکی آرتھر

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق کے نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو ون ڈے میچوں سے باہر بیٹھنے کے حوالے سے ہونے والی باتوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے کوئی اشتعال انگیز بات نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز میں ایک معمولی تنازع اس وقت کھڑا ہوا جب امام الحق نے آخری دو ون ڈے میچوں سے ڈراپ ہونے کے بعد معنی خیز ٹویٹ پوسٹ کی تھی، کیونکہ پاکستان نے شان مسعود کو ٹیم کا حصہ بنا لیا تھا۔ امام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے تین میچوں میں 60، 24 اور 90 سکور بنائے تھے، جس میں تیسرے ون ڈے میں پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ بھی شامل تھا۔ اس کے بعد امام الحق نے ٹویٹ کیا کہ زندگی ایک غیر متوقع سفر ہے اس لیے کبھی کسی سے کچھ امید نہ رکھیں، صبر کرو، اللہ دیکھ رہا ہے۔

خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں 4-1 سے جیت کے بعد پاکستانی کپتان بابر اعظم سے امام کے ٹویٹ کے بارے میں سوال کیا گیا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنا موبائل چیک نہیں کیا اور مجھے نہیں معلوم کہ امام نے کیا ٹویٹ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں