مرتضی سولنگی

الیکشن کوریج کیلئے غیرملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے،مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد(عکس آن لائن)نگراں وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ انتخابات کے حوالے سے قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے،پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے تقریباً 24اجازت ناموں کی درخواستیں پراسس میں ہیں،

میڈیا کے مختلف اداروں کی طرف سے مجموعی طور پر 174 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، غیرصحافی کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے 25 درخواستیں پراسس میں ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے کہا کہ انتخابات کی کوریج کے لیے غیرملکی میڈیا کے نمائندے پہلے ہی پاکستان میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ بیرون ممالک سے متعدد صحافیوں نے ویزہ کے لیے درخواستیں دی ہیں، مبصرین اور غیر ملکی صحافیوں کو 49 ویزے جاری کیے گئے ہیں جبکہ 32 درخواستوں پر ویزے دینے کا عمل جاری ہے۔

مرتضی سولنگی نے کہا کہ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی سے تقریباً 24اجازت ناموں کی درخواستیں پراسس میں ہیں، میڈیا کے مختلف اداروں کی طرف سے مجموعی طور پر 174 درخواستیں موصول ہوئی ہیں، غیرصحافی کیٹیگری میں صرف برطانیہ سے 25 درخواستیں پراسس میں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ روس کی طرف سے 8، جاپان سے13 درخواستیں پراسس میں ہیں، کینیڈا سے 5 پارلیمنٹ کے ارکان نے درخواستیں دی ہیں، کامن ویلتھ سے 5 درخواستیں پراسس میں ہیں۔نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بین الاقوامی صحافی اور مبصر کراچی، لاہور اور اسلام آباد کیلئے اجازت نامے لے رہے ہیں،

ان 3 شہروں کے علاوہ اگر کوئی غیرملکی صحافی کسی دوسرے شہرجانا چاہے تو اس کا کیس ٹو کیس جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ 20 جنوری کی تاریخ گزرنے کے باوجود اب بھی درخواستوں کو دیکھ رہے ہیں، 14 ممالک سے درخواستیں موصول ہوئی تھیں، اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں