وارنٹ گرفتاری

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے مقرر ہ وقت میں توسیع نہ کی گئی

لاہور(عکس آن لائن) الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے مقرر ہ وقت میں توسیع نہ کی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ نہ کر سکے اور مایوس واپس لوٹ گئے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ووٹروں کے لئے ووٹ کاسٹ کرنے کیلئے صبح 8بجے سے شام 5بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا تھا جس میں توسیع نہ کی گئی ۔شام 5بجے کے بعد پولنگ اسٹیشن کے احاطے میں موجود ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کر نے کی اجازت دی گئی تاہم پولنگ اسٹیشنوں سے باہر ووٹرز کو اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا ۔ پولنگ کا وقت ختم ہونے پر مختلف پولنگ اسٹیشنوں کے باہر قطاروں میں کھڑے ہزاروں ووٹرز کو مایوس واپس لوٹنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں