الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن کا سینیٹ کی 48 نشستوں پر 3 اپریل کو انتخابات کا فیصلہ

اسلام آباد(عکس آن لائن)الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 نشستوں پر 3 اپریل کو انتخابات کروانے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول تیار کرلیا ہے، سینیٹ کی 48 نشستوں پر انتخابات 3 اپریل کو ہوں گے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ کے انتخابات کیلئے پولنگ 3 اپریل کو قومی و چاروں صوبائی اسمبلیوں میں ہوگی، 3 اپریل کو سندھ، پنجاب سے 12، 12 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز کا انتخاب ہوگا جبکہ خیبر پختوانخوا اور بلوچستان سے 11، 11 نئے سینیٹرز منتخب ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ کے 52 سینیٹرز 11 مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہوجائیں گے، دوسری جانب پنجاب اور سندھ کے بھی 12 ،12جبکہ سابقہ فاٹا کے 4 سینیٹرز ریٹائر ہوجائیں گے۔اس کے علاوہ خیبرپختوانخواہ اور بلوچستان کے 11،11 جبکہ اسلام آباد کے 2 سینیٹرز بھی اپنی مدت پوری کر لیں گے، 25ویں آئینی ترمیم کے تحت سابقہ فاٹا کی 4 سینیٹ نشستوں پر دوبارہ انتخاب نہیں ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں