الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت روک دی

اسلام آباد(عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی )نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آر اوز )اور ریٹرننگ آفیسرز (آر اوز )کی تربیت روک دی،یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے عام انتخابات کے لیے بیوروکریسی سے آر اوز اور ڈی آر اوز لینے کا الیکشن کمیشن کا نوٹیفکیشن معطل کردیا ہے اور جسٹس علی باقر نجفی نے قرار دیا ہے کہ اگر بڑی سیاسی جماعتیں الیکشن نتائج تسلیم نہ کریں تو غریب قوم کے اربوں روپے ضائع ہونگے،

ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز کی تربیت روک دی ہے اور 11دسمبر کا جاری کردہ نوٹیفیکیشن بھی معطل کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں