فواد چوہدری

الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے، فواد چوہدری کی پھر تنقید

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں فواد چوہدری نے لکھا کہ عدالتی احکامات کے بعد بھی عام تاثر ہے کہ الیکشن کمیشن اسلام آباد کی طرح صوبائی الیکشن بھی نہیں کرائے گا، الیکشن کمیشن منشیوں پر مشتمل ہے۔پی ٹی آئی رہنما کے مطابق آئین کے ساتھ یہ کھلواڑملک کو مہنگا پڑیگا، الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلئے اتوار کو اجلاس منعقد کرنا چاہیے تھا۔

جاری بیان میں انہوں نے لکھا کہ بہت ہو گیا، آئین کی بالادستی کیلئے ہماری تحریک بالکل تیار ہے، جیل بھرو سے اس تحریک کا آغاز ہو گا۔خیال رہے کہ فواد چوہدری کو الیکشن کمیشن کے خلاف نفرت پھیلانے سے متعلق کیس میں گرفتارکیا جا چکا ہے، ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی مشروط ضمانت منظور کرتے ہوئے ریمارکس دیے تھے کہ اس شرط پر ضمانت منظور کر رہا ہوں کہ فواد چوہدری دوبارہ ایسا بیان نہیں دیں گے، پارلیمنٹرینز کو ایسے بیانات نہیں دینے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں