الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی، آئندہ ہفتے جاری ہوگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات کیلئے انتخابی نشانات کی فہرست تیار کرلی، انتخابی نشان کی فہرست آئندہ ہفتے جاری ہوگی۔تفصیلات کے مطابق آئندہ عام کیلئے 327 انتخابی نشانات پر مشتمل فہرست میں فہرست میں عقاب، تیر، شیر، بلا، تلوار اور کرین کے نشان موجود ہیں۔مذکورہ فہرست میں کار، جیپ، بلب، بطخ، فاتحہ اور پھول، صابن دانی، تھرماس، سرمہ دانی بھی موجود ہیں۔

قبل ازیں 23 نومبر کو قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت اجلاس میں ملک میں آئندہ برس ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کے لیے مکمل تیار ہے اور حلقہ بندیوں کی حتمی فہرست 30 نومبر کو شائع کر دی جائے گی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 8 فروری 2024 بروز جمعرات کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں