سعید غنی

الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر تشویش ہے، سعید غنی

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ کراچی کے حلقہ این اے 237 میں الیکشن سے ایک دن قبل پریزائیڈنگ افسران کے تبادلوں پر تشویش ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بتایا جائے الیکشن سے ایک دن پہلے رات دیر گئے کس کے کہنے پر یہ تبدیلی ہوئی؟انہوں نے مطالبہ کیا کہ چیف الیکشن کمشنر فوری طور پر نوٹس لیکر پریزائیڈنگ افسران کے تبادلے منسوخ کریں۔سعید غنی نے کہا کہ تبادلے شفاف اور غیر جانبدارانہ الیکشن کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں