مریم نواز

اللہ نے 22کروڑ عوام کی جان اس نااہل حکومت سے چھڑائی، مریم نواز

اسلام آباد(نمائندہ عکس) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ اللہ نے 22کروڑ عوام کی جان اس نااہل حکومت سے چھڑائی ، شہباز شریف وزیراعظم نہیں بنے ، اسٹاک مارکیٹ اوپر جبکہ روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے۔

پیر کو اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ نہیں سنبھالا، وہ ابھی وزیراعظم نہیں بنے اور ن لیگ کی حکومت قائم نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ آج اسٹاک مارکیٹ اوپر جارہی ہے،

روپے کی قدر مستحکم ہورہی ہے،اگر انہوں نے فتنہ پھیلانے کی کوشش کی تو ہم انتقام نہیں بلکہ حساب ضرور لیں گے،لاہور سے بنی گالہ تک جو مال گاڑی چلتی تھی اس کا بھی حساب ضرور لیں گے،اللہ نے 22کروڑ عوام کی جان اس نااہل حکومت سے چھڑائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں