ترک صدر

القدس کا دفاع مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،ترک صدر

انقرہ (عکس آن لائن) ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ القدس کا دفاع مسلمانوں کی اجتماعی ذمہ داری ہے ،عالم اسلام اپنے بعض اندرونی مسائل میں الجھا ہوا ہے ،عالم سطح پر کوئی فیصلہ نہیں کر اسکے ، بعض اوقات جب ہم فلسطینیوں اور القدس پر ظلم ہوتا دیکھتے ہیں کہ ہم خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سماجی امور سے متعلق وزارتی اجلاس سے خطاب میں صدر ایردوان نے کہا کہ اس وقت عالم اسلام اپنے بعض اندرونی مسائل میں الجھا ہوا ہے، ہمارے وسائل اور توانائی ضائع ہو رہی ہے، ہم اپنے اپنے حجم اور تعداد کے باوجود عالمی سطح پرکوئی موثر فیصلہ نہیں کرا سکے ہیں۔ترک صدر نے کہا کہ بعض اوقات جب ہم فلسطینیوں اور القدس پر ظلم ہوتا دیکھتے ہیں کہ ہم خود کو تنہا محسوس کرتے ہیں۔عالمی استعمار اپنی پالیسیوں پر چل رہا ہے اور عالم اسلام اپنے اندرونی خلفشار میں الجھا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو یہ بات نہیں بھولنی چاہیے کہ القدس کا دفاع ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں